ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی شروعات

بارشوں کا نیا اسپیل ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے ،خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، بنوں کرک لکی مروت کوہاٹ کرم خیبر باجوڑ سوات شانگلہ اور پشاور میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ۔

julia rana solicitors london

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا ،خاران قلات چاغی نوشکی کوہلو جھل مگسی زیارت کوئٹہ چمن اور پشین میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply