• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل کے کئی عرب اور مسلم ریاستوں کے ساتھ خفیہ روابط کا انکشاف

اسرائیل کے کئی عرب اور مسلم ریاستوں کے ساتھ خفیہ روابط کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے کئی عرب اور مسلم ریاستوں کے ساتھ خفیہ تعلقات ہیں جن کا نام ان ہی کی درخواست پر منظر عام پر نہیں لایا جاتا۔فرانسیسی خبر رساں اداے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ کے حال ہی میں سعودی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان نے بھی ان خفیہ روابط کے حوالے سے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔خیال رہے کہ ماضی میں لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بھی سعودی عرب پر الزامات لگائے تھے کہ ریاض نے اسرائیل کو ان کی جماعت کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اکسایا تھا جبکہ اسی طرح کا اشارہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے بھی دیکھنے میں آیا تھا۔اسرائیلی وزیر توانائی یوول اسٹینٹز نے اسرائیلی آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا ہمارے عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ روابط ہیں جن میں سے زیادہ تر ممالک کے ناموں کو ان ہی کی درخواست پر خفیہ رکھا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ ان کے سامنے والے ملک نے ہی ان تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں خفیہ رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم سعودی عرب ہو یا دیگر عرب ممالک ہوں یا پھر کوئی بھی مسلم ملک ہو، ہم ان کی اس خواہش کی عزت کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply