• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میری دادی کو کرسی کیوں نہیں دی؟ دولہابارات واپس لے گیا

میری دادی کو کرسی کیوں نہیں دی؟ دولہابارات واپس لے گیا

بھارت میں دادی کو کرسی نہ دینے پر دلہا دلہن لئے بغیر ہی بارات لے کر واپس چلا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہن کے والد مبین نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی بارات نئی دہلی سے اورنگ آباد پہنچی تھی جہاں ان کے پورے خاندان نے دلہا اور اس کے گھروالوں کا انتہائی خوشدلی سے استقبال کیا، لیکن بارات پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد ہی دلہا نے اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ بارات پہنچنے کے بعد ہر شخص تقریب انجوائے کر رہا تھا لیکن اسی دوران دلہا کی دادی اور ایک مہمان کے درمیان کرسی پر جھگڑا شروع ہوگیا، دلہا کی دادی نے اس جھگڑے کو اپنی بے عزتی سمجھی اور دلہے سے شکایت کردی جس کے بعد جھگڑا طول پکڑگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران دلہا والوں نے دلہن کو لے جانے کے بعد اس کے ساتھ برے سلوک کی دھمکیاں دیں، جھگڑا بڑھنے پر دلہن کے گھر والوں نے دلہا کے خاندان کو ایک کمرے میں بند کردیا اور شادی پر خرچ کی گئی رقم کا مطالبہ کیا۔تقریب میں شامل ایک مہمان نے بتایا کہ دلہا کے گھر والوں کی جانب سے کچھ رقم کی ادائیگی کے بعد دلہن کے گھر والوں نے انھیں بارات واپس لے جانے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply