• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان پر حملہ:ایران دہشتگردی کاسب سےبڑا سپانسر ہے:امریکہ

پاکستان پر حملہ:ایران دہشتگردی کاسب سےبڑا سپانسر ہے:امریکہ

پاکستان کے علاقے بلوچستان میں ایران کی جانب سے میزائل حملہ کیے جانے پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کی حدود میں ایران کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے تین ہمسائیہ ممالک کی خود مختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ایران خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے، اس کی وجہ سے امریکی فوج عراق میں موجود ہے، ایران اپنے ملک میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا دعویدار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply