• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنڈورا پیپرز: 700 پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

پنڈورا پیپرز: 700 پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کی غیر ملکی آف شور کمپنیاں رکھنے کے شواہد سامنے آئے تھے، وزیراعظم عمران خان نے پیڈورا پیپر کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا تاہم اب اعلی وفاقی تحقیقاتی ادارے انٹیلی جنس بیورو نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات دو حصوں پر مشتمل ہے ، موجودہ یا سابقہ پبلک آفس ہولڈرز ، کاروباری شخصیات کیخلاف الگ تھلگ تحقیقات ہوں گی ۔

تحقیقات کے پہلے مرحلے میں پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام پاکستانیوں کے ملک میں کاروبار، بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ ان کے روزانہ کے اخراجات، بچوں کی تعلیم اور شادیوں سم یت دیگر تفصیلات بھی اکٹھی کی جائیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے علاوہ آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کے بیرون ممالک دوروں، علاج معالجہ، شاپنگ اور فضائی سفر کے دوران کیے گے دیگر اخراجات کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جارہی ہیں، ان کے سرکاری و نجی بینکوں کے اکاؤنٹس، موبائل نمبرز کا ڈیٹا، ان کے ٹریول ایجنٹس اور پرائیوٹ ہوٹلز کی بکنگ کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جائیں گی-

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply