• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ میں خودکشی کے بڑھتے واقعات ،پریشان کُن اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکہ میں خودکشی کے بڑھتے واقعات ،پریشان کُن اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکہ میں خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگااس حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سرزمین کے مقامی باشندوں اور سفید فام مردوں میں خودکشی کی شرح میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے۔امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ریڈ انڈیئنز خواتین میں خودکشی کی شرح میں 65 فیصد، مردوں میں 35 فیصد جبکہ سفید فام مردوں میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں خودکشی کے طریقوں میں اسلحے کا استعمال اور پھانسی تمام گروپس میں سب سے عام طریقہ تھا اور اس کے علاوہ اعداد و شمار نے ریڈ انڈیئن خواتین میں پھانسی کے واقعات میں تقریباً 200 فیصد اضافے کا بھی اظہار کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں خودکشی کی روک تھام کی حکمت عملی مختلف نسلوں کے حساب سے آبادی میں لاگو کی جانی چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جاپان کے شہر ٹوکیو میں واسیڈا یونیورسٹی کے ڈاکٹر اور مذکورہ بالا تحقیق کے سرکردہ محقق ڈاکٹر بیبا دھنگل نے کہا کہ نتائج ریڈ انڈیئنز آبادی میں ذہنی صحت کے مسائل کے فوری حل پر زور دیتے ہیں۔ یہ کمیونٹی پر مبنی خودکشی کی روک تھام کی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply