• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مصری قاری دوران تلاوت آیات بھول گئے، چھ ماہ کے لیے معطل

مصری قاری دوران تلاوت آیات بھول گئے، چھ ماہ کے لیے معطل

مصر کے ایک مشہور قاری حافظ محمد حامد السلکاوی کو دوران تلاوت آیات بھولنے کے بعد چھ ماہ کے لیے ریڈیو پر تلاوت کرنے اور غیرملکی پروگرامات کے لیے تلاوت کی ریکارڈنگ کروانے سے روک دیا گیا ہے۔

مصر میں حفاظ اور قراء سنڈیکیٹ نے مشہور قاری محمد حامد السلکاوی کو معطل کرنے اور غیر ملکی ریڈیو اسٹیشنوں اور قرآنی ریکارڈنگ کی فہرست سے ان کا نام چھ ماہ کے لیے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ جمعہ کا ہے، جب مصری ٹیلی ویژن، ریڈیو اور کچھ نجی چینلز نے پورٹ سعید گورنری کے المناخ محلے میں واقع الحسین مسجد سے نماز جمعہ براہ راست نشر کی۔

قومی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر الشیخ محمد حامد السلکاوی نے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار جمعہ ،مفتی جمہوریہ ڈاکٹر شوقی علام اور پورٹ سعید کے گورنر میجر جنرل عادل الغضبان کی موجودگی میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں قاری سلکاوی نے قرآن کی تلاوت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

تلاوت کے دوران مشہور قاری سے غلطی ہو گئی کیونکہ وہ نادانستہ طور پر تلاوت کے دوران دو آیات بھول گئے اور تنبیہ کے باوجود انہیں دہرانے کی بجائے آگے بڑھ گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply