دیہی پنچایت (سو لفظوں کی کہانی)

نوٹ: اس کہانی کا سرپم کورٹ میں زیر بحث کرپشن کی بے مثال داستان پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
چوہدری غلام شریف مرحوم کا بیٹا گاما شریف چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔
گاؤں کے سرپنچ کی سربراہی میں پنچایت ہوئی ۔
دونوں طرف کے موقف سنے گئے ۔
دلائل اور گواہوں کے بیانات سے واضح ہوگیا کہ گاما شریف چور ہے ۔
سرپنچ فیصلہ سنتے ہوا بولا!
لوگو ! گاما شریف کو سزا نہیں ہوسکتی ۔ اگر تم چاہتے ہو تو درمیان کا کوئی راستہ نکل لیتے ہیں ۔
گاؤں والے حیران ہوئے اور وجہ دریافت کی ۔
سرپنچ بولا!
جس کے نام کے ساتھ ٍٍٍٍٍٍٍٍشریف لگتا ہے بھلاوہ کیسے چوری کرسکتا ہے ۔

Facebook Comments

ثقلین مشتاق کونٹا
آپ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد میں کیمیکل انجنیئرنگ کے طالبعلم ہیں۔صحافت سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں ۔ پاکستان کو ایسی ریاست بنانے کے خوہاں ہیں جہاں اللہ کے بعد عوام کی حکمرانی ہو نہ کہ جمہوری آمروں کی آمریت قائم ہو ۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر صحافی برداری عوام میں شعور بیدار کرنا کا بیڑہ اُٹھا لیں تو یہ مشکل کام جلد ممکن ہوسکے گا۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply