• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غیر مناسب غذا آپ کو یاداشت کے مسائل سے دوچار کرسکتی ہے

غیر مناسب غذا آپ کو یاداشت کے مسائل سے دوچار کرسکتی ہے

عمرکےساتھ یادداشت کاکمزورہوناایک فطری عمل ہےمگرموجودہ دورمیں یادداشت کی کمزوری ایک خطرناک بیماری کی طرح پھیل رہی ہے،جوکہ باعث پریشانی ہے۔
تفصیلات کےمطابق عمربڑھنےکےباوجودبھی یادداشت کمزورنہ ہوایساکیاکیاجائےجوکہ مہنگائی کےدورمیں بھی جیب پربھاری نہ ہو؟آج آپ کوچندایسی غذاؤں کےبارےمیں بتاتےہیں جن سے لطف اندوز ہوتے ہوئے آپ اپنی یادداشت کو بھی مضبوط بناسکتے ہیں۔
کدو کے بیج
کدو کے بیج سردیوں میں کھانے میں کافی مزہ دیتے ہیں ساتھ ہی یہ افادیت سے بھرپور بھی ہوتے ہیں۔کدو کے بیجوں میں موجود میگنیشیم اور زنک جیسے اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ذہنی نشونما کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔
خشک میوہ جات
خشک میوہ جات کے فوائد سے سب ہی واقف ہیں اور موسم سرما میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔خشک میوہ جات میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای سمیت ایسے غذائی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جن سے جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
مچھلی
مچھلی کا استعمال ویسے تو پورا سال ہی کیا جاتا ہے لیکن موسم سرما میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے جو سردی سے بچانے کے ساتھ ساتھ جسم، جِلد اور بالوں کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو دماغ کے لیے مفید ہوتے ہیں اور یادداشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
بیریز
بلیو بیریز، اسٹرابیریز اور رس بیریز سمیت دیگر اقسام کی بیریز کا استعمال بھی یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے مفید ہوتا ہے کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور غذاؤں کا استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو متاثر ہونے سے بچاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply