مردہ خاتون قبر سے زندہ نکل آئی،مگر کیسے؟

فرض کریں اگرکسی کومردہ قراردیاجائےاوراس کودفن کردیاجائےتوکسی وجہ سےقبرکودوبارہ کھوداجائےاوروہ زندہ نکلےآئےتودیکھنےوالوں کاکیاحال ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق آج تک فلموں میں اس طرح کےسین فلمائےجاتےہیں عوام کی تفریح کیلئےاورخوشی کیلئےمگرحقیقت میں ایساہوجائےتوآپ سوچ بھی نہیں سکتےکہ اس وقت کیاحال ہوگا۔تصور کریں کہ کسی فرد کو مردہ سمجھ کر دفن کر دیا جائے اور کسی وجہ سے قبر کو کھودا جائے اور وہ زندہ نکلے تو کیا ہوگا؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایک صدی سے زائد عرصے قبل ایسا انوکھا واقعہ امریکا میں پیش آیا تھا جس کی تفصیلات اب بھی لوگوں کو دنگ کر دیتی ہیں۔
ویسے یہ تفصیلات کس حد تک درست ہیں، یہ کہنا تو مشکل ہے مگر اس واقعے کے چند دہائیوں بعد ایک اخبار میں اس بارے میں رپورٹ شائع کی گئی تھی۔
یہ واقعہ1915 میں جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی ایسسی ڈیون بار نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا تھا۔
اس وقت خاتون کی عمر30 سال تھی اور اسے خاندان نے مردہ تصور کیا اور ڈاکٹر نے بھی موت کی تصدیق کی۔
ایسسی ڈیون بار کی”موت“
ایسسی ڈیون بار کی 1915 میں ”موت“ سے قبل کی زندگی کے بارے میں زیادہ تفصیلات موجود نہیں۔
بس یہ پتا ہے کہ ان کی پیدائش1885 میں ہوئی اور انہوں نے اپنی زندگی کے اولین30 سال جنوبی کیرولائنا کے ایک قصبے میں گزارے۔ان کا خاندان بھی قریب ہی رہائش پذیر تھا اور قریبی قصبے میں ان کی ایک بہن رہتی تھی۔1915 کے موسم گرما میں خاتون کو مرگی کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔
ان کے خاندان نے فیملی ڈاکٹر کو طلب کیا جس نے ایسسی ڈیون بار کو مردہ قرار دیا۔اس کے بعد خاتون کے افسردہ خاندان نے تدفین کی تیاریاں شروع کر دیں۔
خاندان کی جانب سے تدفین کو اگلے دن صبح11 بجے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ خاتون کی بہن وہاں پہنچ سکے۔
پھر کیا ہوا؟
تدفین کے دن خاتون کو لکڑی کے ایک تابوت میں رکھ کر قبرستان پہنچایا گیا اور وہاں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ان رسومات کو سست روی سے مکمل کیا گیا تاکہ خاتون کی بہن وہاں پہنچ سکے، مگر ایسا نہ ہوسکا تو خاندان نے تدفین کا فیصلہ کیا۔تابوت کو6 فٹ گہرے گڑھے میں رکھ کر مٹی ڈال کر قبر بنا دی گئی۔
مگر کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔
خاتون کی قبر سے حیران کن واپسی
قبر بننے کے کچھ دیر بعد ایسسی ڈیون بار کی بہن وہاں پہنچ گئی۔اس کی جانب سے لوگوں سے التجا کی گئی کہ قبر کو دوبارہ کھودا جائے تاکہ وہ اپنی بہن کو آخری بار دیکھ سکے۔لوگ اس کے لیے تیار ہو گئے اور قبر کھود کر تابوت باہر نکالا گیا۔
تابوت میں لگی کیلیں نکال کر اسے کھولا گیا اور پھر جو منظر دیکھنے میں آیا اس نے لوگوں کے ہوش گم کر دیے۔لوگ یہ دیکھ کر دہشت زدہ ہوگئے تھے کہ تابوت کھلتے ہی ایسسی ڈیون بار اٹھ کر بیٹھ گئیں اور اپنی بہن کو دیکھ کر مسکرانے لگیں۔رسومات مکمل کرنے والے3 پادری یہ منظر دیکھ کر دہشت کے باعث قبر میں گر گئے، جس سے ایک کی3 پسلیاں ٹوٹ گئیں۔
یہاں تک کہ خاتون کا اپنا خاندان یہ منظر دیکھ کر بھاگ گیا کیونکہ ان کو لگا کہ وہ کسی بھوت کو دیکھ رہے ہیں۔ایسسی ڈیون بار نے تابوت سے باہر نکل کر ان کا پیچھا کرنا شروع کیا تو وہ مزید خوفزدہ ہوگئے۔مگر وہ بھوت نہیں تھیں بلکہ انہیں بدقسمتی سے زندہ دفن کر دیا گیا تھا مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ خوش قسمت تھیں کہ پھر باہر نکال لیا گیا۔
‘موت کے بعد کی زندگی
اس واقعے کے بعد ایسسی ڈیون بار نے معمول کی زندگی گزارنا شروع کر دی اور مزید47 سال تک حیات رہیں۔اس عرصے میں وہ کپاس چننے کا کام کرتی رہیں جبکہ گزر بسر کے لیے انہیں مقامی حکام کی جانب سے ہر ماہ چیک بھی دیا جاتا تھا۔
ان کا انتقال22 مئی1962 کو ہوا اور اس موقع پر مقامی اخبارات نے یہ سرخی لگائی کہ ساؤتھ کیرولائنا کی خاتون کی آخری تدفین ہوگئی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply