• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہری کاگاڑی چلانےکاانوکھاانداز،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شہری کاگاڑی چلانےکاانوکھاانداز،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں شہری کی ڈرائیونگ سیٹ کےساتھ والی پیسنجرسیٹ سےٹانگوں کی مددسےگاڑی چلانےکی ویڈیونےسوشل میڈیاپردھوم مچادی۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں ایک شہری نےگاڑی میں کرتب دکھانےکیلئےگاڑی کی انوکھےاندزسےڈرائیونگ کی ،جس کےسوشل میڈیاپرچر چےتوہورہےہیں مگراس نےدیکھنےوالوں کوبھی حیران کردیاہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی شہری کرتب دکھانے کے انداز میں ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ کر ٹانگوں کی مدد گاڑی چلا رہا ہے، جس پر بڑے پیمانے پر لوگوں کا ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ویڈیو میں کار میں بیٹھا شخص ڈرائیونگ سیٹ کی بجائے ساتھ والی پیسنجر سیٹ پر بیٹھ کر اپنے ہاتھوں کے بجائے ٹانگوں سے گاڑی کو کنٹرول کر رہا ہے، یہ ویڈیو ایک اور گاڑی سے بنائی گئی ہے اور جب دوسری گاڑی نے اسے اوور ٹیک کیا تو یہ منظر نظر آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، بعض لوگوں نے پرمزاح انداز میں تبصرہ کیا کہ اسی لیے ٹیسلا انڈیا نہیں آرہا ہے، دو روز سے سوشل میڈیا سائٹس پر چلنے والی اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 90 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسے لگ بھگ دو ہزار لائیکس بھی ملے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply