بچوں کو ذبح کرکے گوشت کھانے والا درندہ کون ہے؟

بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرکے ان کا گوشت پکا کر کھانے والا درندہ بچوں کا خالو ںکلا جبکہ ملزم کی جانب سے سات سالہ علی کو بھی ڈرانے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کےعلاقےخان گڑھ میں نسانیت سوزواقعہ پیش آیا، جہاں ملزم نے تین کم سن بچوں کو اغوا کیا اور بعد میں ڈیڑھ سال کی حفصہ اورتین سال کےعبداللہ کوقتل کردیا۔

ملزم نے قتل کے بعد بچوں کی لاشوں کے ٹکڑے کیے اورگوشت درگاہ پربانٹ دیا جبکہ کچھ گوشت ہوٹل پر پکوا کر کھالیا۔

لرزہ خیز واقعے سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، جس کے بعد پولیس بھی فوری ایکشن میں آئی اور ملزم کو ایک ڈیرے سے حراست میں لے لیا۔

علی اورحفصہ کے والد نے بتایا ملزم بلال بچوں کا خالو ہے، اس کے بیوی سے تعلقات کشیدہ تھے، اسے شک تھا ، سالی اس کی بیوی کو ورغلاتی ہے۔

ملزم کی جانب سے سات سالہ علی کو بھی ڈرانے کا انکشاف سامنے آیا، علی نے بہن اور چچا زاد بھائی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر کہا کہ ملزم ڈراتا رہا کہ شور کیا توچھری سے ذبح کردےگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملزم بلال کے خلاف قتل اور دہشت گردی کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply