• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہورہائیکورٹ نے حلف نہ اٹھانے پر چوہدری نثارکونوٹس جاری کردیا

لاہورہائیکورٹ نے حلف نہ اٹھانے پر چوہدری نثارکونوٹس جاری کردیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے پر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کو نوٹس جاری کردیا۔

منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے اراکین اسمبلی کے حلف نہ اٹھانے سے متعلق ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ نمائندوں کا حلف نہ اٹھانا عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،چوہدری نثار نے نشست جیتنے کے بعد تاحال حلف نہیں اٹھایا، عدالت چوہدری نثار کی کامیابی کو کالعدم  قرار دے اور الیکشن کمیشن کو الیکشن جیتنے والی اراکین اسمبلی کو حلف اٹھانے کا پابند کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دلائل سننے کے بعد عدالت نے چوہدری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی سے جواب طلب کر لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply