غیر اخلاقی تصاویر،چرسی تکہ کا مالک پھر گرفتار

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معروف ریستوران چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا ہے۔
پشاور میں اردو نیوز کے نامہ نگار کے مطابق خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کی ایک اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاہ قبول کے ایس ایچ او نے جمعے کی شب چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ایک مرتبہ پھر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر افسران نے نوٹس لیا اور ان کو گرفتار کر لیا گیا۔‘
اس سے قبل ستمبر میں چرسی تکہ کے مالک کو غیرملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے پر پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کو ضمانت پر رہا کر لیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply