خاموشی اور تنہائی کے5 فوائد

کہتے ہیں انسان اکثر بھیڑ میں بھی اکیلا ہوتا ہے ۔ آج کے دور میں تنہائی نا ممکن ہے لیکن اگر کبھی ایسا ہو بھی جائے تو موبائل فونزہماری تنہائی کے ساتھی بن جاتے ہیں۔ہمارا اندازِ زندگی ہمارے لئے فکر پریشانی اور ذہنی دباؤ کا باعث بنتا ہے۔جسکی وجہ مختلف کاموں کی فکر ہے جو ہمارے سر پر ہر وقت سوار رہتی ہے۔

تنہائی میں کچھ وقت گزارناہمارے لئے فائدہ بخش عمل ہے۔اس طرح ہماری مصروفیت میں اعتدال پیدا ہوتا ہے۔یہ عمل ذہن کو تازہ دم کرنے کے ساتھ ہمدردی کا جزبہ بھی پیدا کرتا ہے۔جب انسان کی شخصیت میں توازن ہوتا ہے تو اس کابرتاؤ بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ اچھا ہوتا ہے۔اور اگر ہر کسی کے برتاؤ میں ایسی تبدیلی آجائے تویہ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔روزانہ پانچ منٹ کی خاموشی آپ کے لئے بہت ذیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

1۔سکون کا حصول

ذہنی سکون کی ضرورت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔خاموشی اور تنہائی سے حاصل ہونے والے فوائد میں سے ایک فائدہ سکون کاحاصل ہونا ہے۔زندگی پریشانیوں سے بھری پڑی ہے اور خاموشی ان سے نجات پانے کا ایک ذریعہ ہے۔خاموشی اور تنہائی آپ کو وہ سب فراہم کرے گی جو آپ ذہنی سکون کے لئے حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔سکون حاصل کرنے کے لئے مہنگے ترین علاج کرنے کے بجائے۔تنہائی میں خاموش بیٹھ کر بھی آپ یہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

2۔مشکلات کا حل آسان

جب کسی مشکل کا سامنا ہو تو کچھ وقت خاموشی اور تنہائی میں گزارنا ہی سمجھداری ہے۔اس طرح خاموشی میں وقت گزارنے سے آپ ذہن کی بھٹکا دینے والی سوچوں سے نجات پالیں گے۔اور آپ کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔جس سے آپ اپنے مسئلے کا حل نکال لیں گے۔اور آپ کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا۔

3۔خود کو تلاش کرنے کا موقع

خاموش رہ کر سکون حاصل کرنے اورمشکلات پر قابو پانے کے ساتھ خاموشی ہمیں اکیلے پن میں خود کو تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔جب ہم کچھ وقت تنہائی میں گزارتے ہیں تو ہم اپنے بارے میں سوچتے ہیں ،ساتھ ہی نئے خیالات بھی ہمارے ذہن میں آتے ہیں ۔ان سے ہمیں اپنی ذہنی قوت کا اندازہ ہوتا ہے اور ہم اکثر اپنے لئے اچھے فیصلے بھی کر پاتے ہیں۔

4۔ذہن ترو تازہ

بوجھل ماحول اور باہر کا شور و غل آپ کے ذہن اور طبیعت پر اثر ڈالتا ہے۔اپنے کام صحیح طرح انجام دینے کے لئے ذہن کا تازہ دم ہونا ضروری ہے۔ذہن کو تازہ دم کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کچھ دیر کے لئے خاموشی سے تنہائی میں بیٹھا جائے۔جب ذہن تازہ دم ہوگا تو آپ نئے خیالات اور تراکیب کے ساتھ اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دے سکیں گے۔

5۔بے مطلب سوچوں سے آزادی

صرف باہر کا شوروغل ہی آپ کو تنگ نہیں کرتا بلکہ آپ کے اندر بھی ایک شور برپا ہوتا ہے۔تنہائی میں خاموش بیٹھ کر اپنے ذہن کو ہر سوچ سے آزاد کرائیں،تمام پریشانیوں کو ذہن سے نکال کر ذہن کو خالی کردیں۔اس طرح آپ کو اندرونی سکون محسوس ہوگا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

روزانہ کچھ وقت خاموشی کے ساتھ تنہائی میں گزار کر آپ اپنے اندر اچھی تبدیلیاں محسوس کریں گے۔اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد آپ کے لئے سکون کا باعث بنیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply