• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ کو دی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کر سکتا ہے: امریکی اخبار

امریکہ کو دی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کر سکتا ہے: امریکی اخبار

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ پاکستان کو چھوڑدیں تاہم ٹرمپ کا پاکستان کیخلاف فیصلے سے لگتا نہیں کہ ان کے پاس اثرات سے نمٹنے کی پالیسی موجود ہے ۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کا پرانے پارٹنرز کو امریکا سے دور کرنے کا فیصلہ چین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کو دیگر سفارتی طریقےاپنانے چاہیے ہیں۔

امریکی اخبار نے ٹرمپ کو انتباہ کیا کہ سعودی عرب اور امارات سے تعلقات استعمال میں لانے چاہییں اور امریکا کو پاکستان سے تعاون کے لیے شور مچانےکے بجائےخاموش بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق پاکستان نےاہم خفیہ معلومات اکثر امریکاکوفراہم کی ہیں اب یہ دیکھناہوگا کہ امداد منجمد کرنے پر پاکستان تعاون کرتا بھی ہے یا نہیں ۔

امریکی اخبار کے مطابق افغانستان کے لیے ہرفوجی پروازپاکستانی فضاسےگزرتی ہے، زیادہ ترسپلائی پاکستانی ریل یاروڈ سے ہوتی ہے تاہم امریکا کو دی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے۔

دوسری جانب اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کےسبب اس سال سیاسی فساد2017کوبھی گہنا سکتا ہے۔ مرکز میں بدنظمی کا ارتکاب وہ صدر کررہے ہیں جو اپنےمنصب کی اقدار توڑ رہےہیں۔

خیال رہے کہ 2018 کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جنوری کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔

اس کے بعد امریکا نے پاکستان کی امداد بند کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانا شروع کردیے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کردیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ اور افغان طالبان کے خلاف کارروائی تک پاکستان کی معاونت معطل رہے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب پاکستان نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، لیکن امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply