• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں تیزی سے پھیلتا چھاتی کا کینسر ،خوفناک اعداد وشمار سامنے آگئے

پاکستان میں تیزی سے پھیلتا چھاتی کا کینسر ،خوفناک اعداد وشمار سامنے آگئے

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال چھاتی کے سرطان کے 83 ہزارکیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ چھاتی کے سرطان سے متعلق آج کے اعدادوشمار کا ایک دہائی پہلے سے موازنہ کیا جائے تو ہمارے سامنے کچھ حیران کن حقائق آتے ہیں۔

خواتین میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص کی اوسط عمر 60 کے بجائے 30 یا 40 سال ہوگئی ہے۔ آج نوجوان لڑکیاں بھی اس بیماری کا شکار ہو رہی ہیں۔

جس سے پاکستان جیسے ممالک کے لیے صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے جہاں دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں چھاتی کا سرطان زیادہ پایا جاتا ہے۔ یہ کہا جائے کہ یہ کینسر وبا کی شکل اختیار کرتی چلی جا رہی ہے

گلوبوکین 2020ء کے مطابق پاکستان میں 2020ء میں چھاتی کے سرطان کے کُل تشخیص شدہ کیسز کی تعداد 25 ہزار 928 تھی۔ یہ اس سال تشخیص ہونے والے کینسر کیسز کا 14.5 فیصد تھے۔ ’ہر نو میں سے ایک‘ پاکستانی خاتون کا چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا تناسب بھی کافی خوفناک اور تشویشناک ہے۔

julia rana solicitors

افسوس کی بات یہ ہے کہ دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے اموات کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply