• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقوام متحدہ نے عاصمہ جہانگیر کو انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نواز دیا

اقوام متحدہ نے عاصمہ جہانگیر کو انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نواز دیا

نیویارک:اقوام متحدہ نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی  پاکستان میں انسانی حقوق کیلئے خدمات پر مرحومہ کو  انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نواز دیا۔اقوام متحدہ پاکستان کی معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی رہنما ءمرحومہ عاصمہ جہانگیرکی  خدمات کا معترف ہوگیا،عاصمہ جہانگیر نے اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ایوارڈ جیت لیا۔نیویارک میں منعقدہ تقریب میں آج نیوز کی اینکرپرسن منیزےجہانگیر نے ایوارڈ وصول کیا،جہاں مرحومہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔تنزانیہ سے ریبیکا جیومی اور برازیل کی جونیا واپیچاناکو بھی انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔انسانی حقوق کی یونیورسل ڈکلیئریشن کے 70سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ ایوارڈز کا انعقاد کیا گیاتھا۔جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرناندا نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی شخصیات اور اداروں کی خدمات کا اعتراف باعث فخر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply