خاتون رکشہ ڈرائیور نے پولیس افسر کی چپل سے پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ای رکشہ ڈرائیور اس وقت مبینہ طور پر ایک ٹریفک پولیس افسر کو چپلوں سے مارنا شروع کردیتی ہے جب افسر نے اسے رکشہ ہٹانے کو کہا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، یہ واقعہ منگل کو غازی آباد میں اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس اہلکار وجے کانت سنگھ نے ہیڈ کانسٹیبل دلیپ کمار کے ہمراہ خاتون سے کہا کہ وہ اپنا ای-رکشہ دوسری جگہ لے جائے کیونکہ اس سے ٹریفک جام ہو رہا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں