• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین نے کارکی مضبوطی جانچنےکا انوکھا طریقہ کار دنیا کو دکھا دیا

چین نے کارکی مضبوطی جانچنےکا انوکھا طریقہ کار دنیا کو دکھا دیا

کارکی مضبوطی جانچنےکیلئےچینی کارکمپنی”چیری“نےنئی الیکٹرک کار”ای کیو7“کی مارکیٹنگ کیلئےانوکھاتجر بہ کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تفصیلات کےمطابق کارکمپنی نےایک ہی گاڑی کےاوپر6گاڑیاں رکھیں تاکہ کارکی مضبوطی کوچیک کرنےکےساتھ اس کی تشہیربھی کی جاسکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کی قیمت مناسب ہے اور اس کا ڈیزائن بہت دلکش ہے،اوریہ گاڑی ایلومینئم سے بنائی گئی ہے جسے پچھلے ماہ ہی مقامی منڈی میں لانچ کیا گیا تھا۔
گاڑی کی بیٹری مکمل طورپرچارج ہونےپر412سے512کلومیڑتک چل سکتی ہے،یہاں تک کےیہ خصوصیات دیگر گاڑیوں میں بھی تھی لیکن چیری نے سوچا کہ مزید ایسا کیا ہونا چاہیے جو گاڑی کو دیگر الیکٹرک کاروں سے ممتاز کرے تو انہوں نے اس کی ایلومینئم کی باڈی چیک کرنے کی تشہیر کی۔
کمپنی نے ایک کے اوپر ایک ساتھ ای کیو 7 گاڑیاں کھڑی کیں، انشورنس انسٹیٹیوٹ برائے ہائی وے سیفٹی کے مطابق کسی بھی گاڑی کی مضبوطی چانچنے کیلئے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیا وہ اپنا ہی چار گنا وزن برداشت کرسکتی ہے یا نہیں۔
حیرت انگیز طور پر ای کیو 7 نے اپنے ہی ماڈل کی 6 گاڑیاں اٹھا لیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply