• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حماس کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ فراہم کریں گے؛امریکہ کا اعلان

حماس کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ فراہم کریں گے؛امریکہ کا اعلان

اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نےاسرائیل کو دفاعی ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ آنے والے دنوں میں امریکی محکمہ دفاع اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع اور شہریوں کو اندھا دھند تشدد اور دہشت گردی سے بچانے کے لیے ضروری دفاعی صلاحیت موجود ہو۔ لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع کے لیے جو ضرورت ہے وہ موجود ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکا کی جانب سے اسرائیل پر حماس کے حملوں کی مذمت بھی کی گئی ہے۔ قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کا کبھی کوئی جواز نہیں ہے۔ ہم اسرائیل کی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ان حملوں میں ضائع ہونے والی اسرائیلی جانوں کے لیے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے اور کئی کو یرغمال بنالیا گیا جبکہ اسرائیل نے جوابی کارروائی میں 160 فلسطینی شہید اوار تقریباً 1000 افراد کو زخمی کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply