• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • معروف ماہرامورخانہ داری زبیدہ آپا 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

معروف ماہرامورخانہ داری زبیدہ آپا 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

کراچی : معروف ماہرامورخانہ داری زبیدہ آپا 72برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

ماہرامورخانہ داری زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا کراچی کے مقامی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں،ان کی عمر 72برس تھی۔جمعرات کی شب انہیں طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں لے جایا گیا تھاتاہم حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکیں۔زبیدہ آپا کے انتقال کی خبر ملتے ہی ان کے پرستار اور فنکار تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچے اور زبیدہ آپا کے بھائی انور مقصود اور اہل خانہ سے تعزیت کی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

زبیدہ آپا 1945 میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں،وہ زہرہ نگاہ، فاطمہ ثریا بجیا اور انور مقصود کی چھوٹی بہن تھیں۔زبیدہ آپا کی نمازجنازہ خیابان اتحاد مسجد عائشہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی،تدفین ڈیفنس کے قبرستان میں کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply