مقامی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے شعبہ جینیات کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ماﺅں کی طویل العمری بچوں کی عمر درازی کی کلید بن سکتی ہے۔ تقریباً 22ہزار خواتین جو سن یاس سے تجاوز کر جاتی ہیں ، کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کردہ رپورٹ میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جن کی مائیں 90سال سے زیادہ کی ہوں تو بچوںکی عمریں 25فیصد بڑھ جاتی ہیں۔ اسی رپورٹ میں سائنسدانوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ طویل العمر خواتین کے عادات و اطوار کا عکس انکے بچوں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بچے قدرتی طور پر بڑی حد تک اسی طرح کے طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں جیسے انکی مائیں کیا کرتی ہیں۔ طویل العمر ماﺅں کے بچے حیرت انگیزطور پر امراض قلب ، ذیابیطس ، سرطان اور کولہوں میں شکست و ریخت جیسی بیماریوں او رپریشانیوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ اگر ماں کے ساتھ باپ بھی 90سال کی عمر گزار لے تو انکی بیٹیوں کی عمر کا دورانیہ اور مجموعی صحت 38فیصد تک زیادہ بہتر رہتی ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ ڈاکٹر علاﺅ الدین شادیاب کی نگرانی میں مرتب ہوئی ہے اور اپنی نوعیت کے اعتبار سے بڑی حد تک بالکل نئی اور اہم ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں