سپریڈنٹ اٹک جیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا ۔
ذرائع کےمطابق عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائےجارہے ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہونےکاامکان ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
سائفرکیس کی گزشتہ سماعت پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین کا 14روزہ جوڈیشنل ریمانڈدیاتھا۔جوڈیشنل ریمانڈ ختم ہونے پرکل سماعت ہونی ہے ۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں