• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کا ہیٹ برائے فروخت

پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کا ہیٹ برائے فروخت

 پہلی بار اپنا مشہور “مون واک “ڈانس اسٹیج پر پیش کرنے سے چند لمحے پہلے، مائیکل جیکسن نے اپنا ہیٹ سٹیج کے ایک طرف پھینک دیا تھا۔ اور اب چار دہائیوں بعد، وہی ہیٹ پیرس میں نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

کنگ آف پاپ نے اپنی شہرت کی بلندی پر 1983 میں موٹاؤن میں ایک ٹیلی ویژن کنسرٹ کے دوران اپنے ہٹ گانے”بلی جین” کو پیش کرتے ہوئے ہیٹ کو ایک طرف پھینک دیا تھا۔

کچھ ہی لمحوں بعد، جیکسن نے اپنا ڈانس کا وہ ’موو‘دکھایا جو ان کا ٹریڈ مارک بن گیا، یعنی -مون واک‘جس میں وہ بظاہر آسانی سے پیچھے کی طرف سرکتے ہوئے آگے چلتے دکھائی دیتے ہیں۔جو ایک ایسا دشوار انداز ہے کہ عشروں بعد بھی کوئی اسے جیکسن کی طرح نہیں کرسکا۔

آرٹپیجز گیلری کے منتظم آرتھر پیرولٹ نے کہا جب جیکسن نے اپنا ہیٹ اسٹیج پر پھینکا تو ایڈم کیلی نامی ایک شخص نے جیکسن کا ہیٹ اٹھا لیا، یہ سوچ کر کہ گلوکار کا اسٹاف اسے لینے آئے گا لیکن وہ نہیں آیا۔

ایڈم کیلی نے کئی برس تک اسے اپنے پاس رکھا لیکن اس کے بعد یہ ہیٹ پیرس تک اپنے سفر کے دوران پہلے چند پرائیویٹ کلیکٹرز کے پاس بھی رہا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مائیکل جیکسن کی موت پر دنیا بھر میں اُن کے کروڑوں شائقین نے شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا تھا۔ اُن کی موت کے بعد اُن کی موسیقی کے ریکارڈ کی فروخت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا تھا اور مشہور امریکی رسالے ’’فوربز‘‘ نے اُنہیں موت کے بعد سب سے زیادہ منافع کمانے والے سوپر سٹار کا درجہ دیا تھا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply