• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خواجہ آصف کی امریکہ کو امدادی رقم کا آڈٹ کرانے کی پیشکش

خواجہ آصف کی امریکہ کو امدادی رقم کا آڈٹ کرانے کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے بیان میں گذشتہ 15 سال میں 33 بلین ڈالرز امداد دینے کا ذکر کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کسی امریکی آڈٹ فرم کی خدمات لے کر پاکستان کو دی جانے والی امدادی رقم کا  آڈٹ کریں۔

Advertisements
merkit.pk

خواجہ آصف نے کہا کہ آڈٹ فرم کی فیس اداکرنے کیلئے تیار ہیں۔ آڈٹ سے پتہ چل جائے گا کہ کون جھوٹ بول رہا ہے اور کون سچ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر کے بیان پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر جلد ردعمل دیا جائے گا اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔

tripako tours pakistan
  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply