• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کسان اتحاد کی عمران خان کو احتجاج میں شمولیت کی دعوت

کسان اتحاد کی عمران خان کو احتجاج میں شمولیت کی دعوت

کئی روز سے اسلام آباد میں سراپا احتجاج کسان اتحاد حکومتی رویے پر برہم ہوگئی اور عمران خان کو اپنے احتجاج میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

گزشتہ 5 روز سے اپنے مطالبات کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سراپا احتجاج کسان اتحاد حکومت کی جانب سے ٹال مٹول کے رویے پر برہم ہوگئی ہے اور اس نے پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کو احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے

اس حوالے سے کسان اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں حالات بہتر تھے، اب جو بجلی کے بل آرہے ہیں وہ کہاں سے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل افراد نے اپنی کرپشن معاف کروا لی، یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے، ایسا نہیں چلے گا اور ہم اپنا حق لیے بغیر اسلام آباد سے نہیں جائیں گے۔

کسان اتحاد نے کہا کہ حکومت ساتھ نہیں دے رہی، عمران خان تو ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے مطالبات کے حق میں ہمارے احتجاج میں شریک ہوں

واضح رہے کہ کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو آج تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر پیر تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے اور حکومت نے بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے، میری کال پر ملک بھر سے لاکھوں کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply