• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم کا کل حلف اُٹھائیں گے

انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم کا کل حلف اُٹھائیں گے

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی سفارش پردستخط کردیے۔جس پر صدرمملکت نےان کے نام کی منظوری دے دی،کل حلف اُٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں آج نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کی۔

ان سے سوال پوچھا گیا کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے ہے ، کیا ان پر وزیراعظم کی طرف سے اتفاق کیا گیا ہے، جس پر راجا ریاض نے کہا کہ فیصلہ یہ ہوا ہے کہ باقی پانچ نام ہم کسی کو نہیں بتائیں گے لیکن یہ نام میں نے دیا تھا، اس کی بنیادی یہ ہے کہ ان کا تعلق چھوٹے صوبے بلوچستان سے ہے۔

راجا ریاض نے بتایا کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر میں نے وزیراعظم صاحب نے دستخط کر دیے ہیں، امید ہے کہ وہ کل تک حلف اٹھا لیں گے۔

نگران کابینہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ نگران وزیراعظم کا اختیار ہوگا، اس حوالے سے ہماری کوئی مشاورت نہیں ہوئی، میں نے اپنی طرف سے کوشش کی ہے کہ چھوٹے صوبے کا ایسا آدمی جو متنازع نہ ہو، اس کا نام پیش کیا تھا، اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق کر لیا ہے۔

سینیٹر انوار الحق کاکٹر کاکڑ 2018ء کے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان بالا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
تاہم اس کے بعد انہوں نے نسبتا نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔انوارالحق کاکڑ نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی مین ماسٹر کی ڈگری حاصل کی،انوار الحق کاکڑ بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے ہیں،سنیٹر انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین ہیں۔سنیٹر انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں مسلم لیگ ق کی ٹکٹ سے کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑے،2013 میں سنیٹر انوار الحق کاکڑ بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے۔

ان کاتعلق بلوچستان کے ضلع کاکڑ سے ہے، انہوں نے کوئٹہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے، انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سےپولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹرکیا۔
سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کےٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی تھی، شہباز شریف نے کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔

انہوں نے صدر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا، اس تقرری کے لیے آٹھ دن ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے الیکشن میں اترنے کی حمایت کردی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply