• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے الوداعی خطاب،پی ٹی آئی کا ردِ عمل

وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے الوداعی خطاب،پی ٹی آئی کا ردِ عمل

ترجمان پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے قومی اسمبلی سے الوداعی خطاب پرردعمل میں کہنا ہے کہ سازش کے بطن سے جنم لیکر ملک پر مسلّط ہونے والی سرکار جھوٹ پر اختتام پذیر ہورہی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق کٹھ پتلی وزیراعظم کا بے مغی خطاب شرمندگی، ندامت اور مجرمانہ ناکامیوں کا مرثیہ ہے۔ایک نحوست کی مانند ملک پر مسلط کیا جانے والا بےچہرہ بندوبست اپنے پیچھے تباہی و بربادی کی سیاہ تاریخ چھوڑ کر رخصت ہورہا ہے۔مجرموں کی اس امپورٹڈ سرکار کے ہاتھ آئین و جمہوریت کے بہیمانہ خون سے لتھڑے ہوئے ہیں۔اس کٹھ پتلی راج کا اعمال نامہ بدترین سیاسی انتقام، لاقانونیت کے فروغ اور شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے سے سیاہ ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ اور عوام کے حقیق قائد کیخلاف مظالم کی وحشیانہ داستان رقم کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان کے مطابق قاتلانہ حملے سے لیکر ان کی جماعت کو ریاستی جبر سے کچلنے اور تکنیکی بنیادوں پر سیاست سے بے دخل کرنے تک ہر غیراخلاقی و غیرقانونی حربہ آزمایہ گیا۔6 فیصد کی شرح سے ترقی کرتی معیشت کا گلا گھونٹ کر عوام کے بےرحمانہ معاشی قتل کا جرم اس سرکار کی پیشانی پر کندہ ہے۔مجرموں کے ہاتھوں شہریوں پر عرصۂ حیات تنگ کئے جانے پر 12 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔نالائقوں کی ناکام ترین پالیسیوں کے باعث 60 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو غربت نگل گئی۔سیاست کے لبادے میں 16 ماہ تک حکمران رہنے والے مجرموں نے سپریم کورٹ کی حکم عدولی، پنجاب و پختونخوا کے عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply