یبر میل بھی حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی، مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں ٹرین سے الگ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی 2 ڈاؤن خیبر ایکسپریس بھی بہاولپور کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور سے سمہ سٹہ جنکشن ریلوے سٹیشن پہنچنے پر خیبر میل ایکسپریس کی کئی بوگیاں ٹرین سے الگ ہو گئیں۔ٹرین کے دو حصوں میں بٹنے کی اطلاع ملتے ہی ڈرائیور نے ٹرین روک دی اور عملے نے باقی بوگیوں کو ٹرین سے منسلک کر کے گاڑی کو روانہ کیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق چلتی ٹرین میں اگر لیور کھل جاتا تو بقیہ بوگیاں حادثے کا شکار ہوسکتی تھی۔
یاد رہے کہ آج ہی نوابشاہ کے قریب کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں