• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سرکاری ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی

سرکاری ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی

پنجاب کا بینہ نےسرکاری ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کا بینہ نے سرکاری افسران کیلئےنئے جی او آر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔نئے جی او آر کی تعمیر پر 1500ملین روپے خرچ ہوں گے.نئے جی او آر میں گریڈ 19 اور 20 کے افسران کے لئے نئی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گے۔نئے جی او آر میں گریڈ 17اور 18کے افسران کے لئے فلیٹس تعمیر کئے جائیں گےجس کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ جاری کی جانے گی۔نئے جی او آر منصوبہ کو مالی سال 24۔ 2023 کو میں شامل کیاجائے گا.

Advertisements
julia rana solicitors london

ایڈیشنل چیف سیکریٹری نےکا بینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کے لئے رہائش گاہوں کی کمی ہے۔ سرکاری رہائش گاہوں کی کمی کی وجہ سے سرکاری افسران رہائش کے حصول کے لیے قطار میں لگے ہیں۔ سرکاری افسران کرایہ پر رہائش گاہیں حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،مہنگائی کے دور میں سرکاری ملازمین کے لئے کرایہ پر رہائش گاہ کا حصول مشکل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply