• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گاڑی کے ہارن کی طرح ڈکار لینے والی خاتون،ویڈیو میں دیکھیں

گاڑی کے ہارن کی طرح ڈکار لینے والی خاتون،ویڈیو میں دیکھیں

 ایک امریکی خاتون نے اپنی غیر معمولی صلاحیت بروئے کار لاتے ہوئے بلند آواز میں ڈکار لینے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔

امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی کِمبرلے وِنٹر کا کہنا تھا کہ انہیں خواتین کی کیٹیگری میں دنیا کی سب سے بلند آواز ڈکار کی کوشش کرنے کے لیے ان کے یوٹیوب اور ٹک ٹاک چینلز کے ناظرین نے ابھارا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کےلیے ڈکار کی پیمائش ایک ساؤنڈ پروف کمرے میں کی جاتی ہے۔ لہٰذا انہوں نے ریکارڈ کی کوشش آئی ہارٹ ریڈیو کے پروگرام ایلیئٹ اِن دی مارننگ شو کے آن ایئر ہونے دوران کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ کِمبرلے ونٹر کے 14 سال سے قائم ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پیمائش کرنے پر ڈکار کی شدت 107 ڈیسی بیل(ایک میٹر کے فاصلے سے گاڑی کے ہارن کی آواز کا آنا) پائی گئی۔
کِمبرلے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ریکارڈ کے لیے مختلف غذائیں اور مشروبات پی کر تیاری کی۔واضح رہے ان کا ریکارڈ مردوں کی کیٹیگری کے ریکارڈ یعنی 112.7 ڈیسی بیلز (جو 2021 میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نیوِل شارپ نے بنایا تھا)سے تھوڑا ہی کم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply