• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت؛ناگپور میں آن لائن جوا کھیلنے والا 5کروڑ جیتنے کے بعد 58 کروڑ ہار گیا

بھارت؛ناگپور میں آن لائن جوا کھیلنے والا 5کروڑ جیتنے کے بعد 58 کروڑ ہار گیا

بھارتی شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے تاجر نے آن لائن جوا کھیلتے ہوئے 5 کروڑ کی رقم جیت لی تاہم 58 کروڑ ہار گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کمشنر امیش کمار کا کہنا تھا کہ انہوں نے تفتیش کے دوران ایک مشتبہ شخص جس کی شناخت اننت عرف سونتو نورتن جین کے طور پر ہوئی ہے، کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 14 کروڑ کی نقد رقم اور 4 کلو سونے کے بسکٹ برآمد کرلئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص چھاپہ مار کارروائی سے قبل فرار ہوگیا، پولیس کا شبہ ہے کہ مشتبہ شخص دبئی فرار ہوا ہے،ناگپور پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر سونتو نورتن جین نے ایک تاجر کو پہلے 8 لاکھ اور پھر 5 کروڑ جتوا کر آن لائن جوئے پر آمادہ کیا، بعدازاں 58 کروڑ جوا کھیلنے کے دوران لوٹ لئے۔

پولیس کے مطابق تاجر کو جوا ہارنے پر شک ہوا تو اس نے سونتو نورتن جین سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن اس نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا،پولیس کا کہنا تھا کہ رقم واپس نہ ملنے پر تاجر نے سونتو نورتن جین کے خلاف شکایت درج کروائی۔

Advertisements
julia rana solicitors

تاجر کی شکایت پر تعزیرات ہند کے تحت دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کے دوران 14 کروڑ کی نقد رقم اور 4 کلو سونے کے بسکٹ سمیت دیگر ثبوت ضبط کرلئے۔ تاہم بڑی رقم کی ضبطگی اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply