چین: جم کی چھت گرگئی، 11 افراد ہلاک

شمال مشرقی چین میں جم کی چھت گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے (Heilongjiang) میں جم کی چھت گرنے کا واقعہ اتوار کو پیش آیا۔

حادثے کے وقت عمارت کے اندر 19 افراد موجود تھے جن میں سے 4 افراد ملبے سے نکل آنے میں کامیاب رہے جبکہ ملبے تلے دبے دیگر 15 افراد میں سے 11 افراد ہلاک ہوئے، 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق ریسکیو کیے جانے والے 4 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، ریسکیو آپریشن میں 160 فائر فائٹرز اور 39 فائر ٹرک نے حصہ لیا۔

julia rana solicitors london

رپورٹس میں بتا یا گیا ہے کہ ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد میں اکثر نوجوان طلبہ ہیں۔حادثے کے بعد جم کے مالکان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply