• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لانگ مارچ:پی ٹی آئی رہنمائوں کےخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل،وارنٹ گرفتاری جاری

لانگ مارچ:پی ٹی آئی رہنمائوں کےخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل،وارنٹ گرفتاری جاری

لانگ مارچ، تھوڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کیخلاف درج مقدمات میں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل کر دیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ورانٹ گرفتاری بھی حاصل کر لیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عنبر گل نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسیمین راشد، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ سینٹر اعجاز چوہدری، شفقت محمود، میاں اکرم عثمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما یاسر گیلانی، مراد راس اور حماد اظہر کے بھی ورنٹ گرفتاری حاصل کر لیے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس نے استدعا کی کہ تمام ملزمان کی تفتیش کے لیے گرفتاری مطلوب ہے۔ پراسیکیوشن نے دلائل دئیے کہ ملزمان نے تھوڑ پھوڑ کی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply