• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی کمپنی نے تمام عملہ فارغ کرکے مصنوعی ذہانت پر چلنے والے چیٹ بوٹ رکھ لئے

بھارتی کمپنی نے تمام عملہ فارغ کرکے مصنوعی ذہانت پر چلنے والے چیٹ بوٹ رکھ لئے

بھارتی کمپنی نے اپنے عملے کو فارغ کر کے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ بوٹ کی خدمات حاصل کر لیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت سے انسانوں کو درپیش خطرات اب نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بھارت میں ایک کمپنی کے سربراہ نے 90 فیصد کسٹمر سپورٹ عملے کو فارغ کر کے چیٹ بوٹ کو رکھ لیا۔

کمپنی مالک کی جانب سے 90 فیصد عملے کو فارغ کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ عملے کو ملازمت سے فارغ کرنا مشکل فیصلہ تھا لیکن یہ قدم اٹھانا بھی ضروری تھا۔ معیشت کی موجودہ صورتحال کے باعث مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم وقت میں اس چیٹ بوٹ اور اسے چلانے والے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کو بنایا تاکہ صارفین کے اپنے مصنوعی ذہانت والے اسسٹنٹ ہوں۔ چیٹ بوٹ ہر قسم کے سوالات کا جواب تیزی سے اور ٹھیک ٹھیک دے رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ مارچ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت انسانوں سے 30 کروڑ نوکریاں لے سکتی ہے اور اس وقت بھارت میں مختلف کمپنیاں مصنوعی ذہانت کی خدمات حاصل کر رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply