• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایپ سے 13ہزار کا قرض سود کے بعد 7لاکھ بن گیا،نوجوان کی خود کشی

ایپ سے 13ہزار کا قرض سود کے بعد 7لاکھ بن گیا،نوجوان کی خود کشی

سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے نوجوان نے 13 ہزار روپے قرض لیا جو سود لگتے لگتے 7 لاکھ روپے ہوگیا جس پر نوجوان نے تنگ آکر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں صرف 13 ہزار روپے کا قرض دو بچوں کے باپ کی جان لے گیا۔راولپنڈی کے رہائشی 42 سالہ مسعود نے بچوں کی فیس اور مکان کا کرایہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے 13 ہزار روپے قرض لیا، یہ رقم سود سمیت ادا نہ کرسکنے پر دوسری ایپ سے دوبارہ ادھار لیا جو چند ہفتوں میں سود کے اضافے سے 7 لاکھ ہوگیا۔

قرض خواہوں نے مبینہ طور پر مسعود کو دھمکیاں دیں، دھمکیوں سے تنگ آکر 2 بچوں کے باپ نے پنکھے سے پھند لگا کر خودکشی کرلی۔محمد مسعود کی اہلیہ نے بتایا کہ اس کے شوہر کی 6 ماہ قبل نوکری چلی گی، بچوں کی فیسیں اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایزی لون ایپ سے 13 ہزار روپے قرض لیا، جو تھوڑے دن بعد سود لگنے کے بعد 1 لاکھ روپے تک پہنچ گیا، قرض اتارنے کے لیے دوسری ایپ سے مزید قرض لیا جو چند ہفتوں بعد سود لگنے سے 7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔

مسعود کی اہلیہ کے مطابق قرض ادائیگی کی تاخیر پر ایپ والے روزانہ کال کرکے دھمکاتے اور پولیس کاروائی سے ڈراتے تھے، جس سے تنگ آکرمیرے شوہر نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ایسے بلیک میل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے، ہمارے دو بچے ہیں جو باپ کی جدائی کے بعد بے آسرا ہوچکے ہیں۔

julia rana solicitors london

مسعود کے بھائی نے بتایا کہ بھائی کی خودکشی کے بعد بھی قرض ایپ والے دھمکیاں دے رہے ہیں، خودکشی سے متعلق تھانہ ریس کورس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply