وزیراعظم کی غیرملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں گفتگو

وزیراعظم شہبازشریف نے نتھیا گلی میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر غیرملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے غیرملکی مہمانوں سے فردا ًفرداً جرمن زبان میں خیریت دریافت کی اور اُنہیں علاقے کی تاریخ اور حکومت پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے بہتری کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

غیرملکی مہمانوں نے وزیراعظم شہبازشریف کے لئے خیرسگالی کے گرمجوش جذبات کا آگاہ کرتے ہوئے ان کو جرمن زبان پر دسترس کی بھی داد دی۔

julia rana solicitors

وزیراعظم نے مہمانوں کو الوداع کرتے ہوئے جرمن زبان میں کلمات ادا کئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply