• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • داتادربار کے صحن میں کھدائی کے دوران قبریں دریافت،تصاویروائرل

داتادربار کے صحن میں کھدائی کے دوران قبریں دریافت،تصاویروائرل

دربار داتا صاحب غلام گردش کے توسیعی منصوبے پر کھدائی کے دوران نیچے سے قبریں نکل آئی۔تصاویر وائرل ہو گئیں۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے دربار شریف کے ساتھ محلقہ غلام گردش کی توسیع کے منصوبہ پر کام کے دوران فرش کے نیچے سے متعدد قبریں برآمد ہوئی ہیں۔

محکمہ اوقاف کے حکام کا کہنا ہے کہ دربار کی توسیع منصوبہ پر مکمل احتیاط سے کام ہورہا ہے، قبروں کے تقدس کا مکمل خیال رکھ کر کام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب زائرین اور جن کے پیاروں کی قبریں ہیں انہوں نے محکمہ اوقاف کو احتیاط سے کام کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے پیاروں کی قبروں کو نقصان نہ پہنچے۔

Advertisements
julia rana solicitors

لواحقین کا کہنا ہے کہ جو نئے ستون بنائے جائیں اس کی تعمیر کے دوران قبروں کے تقدس کا بھی خیال رکھا جائے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply