لاہور: مون سون کیآمد، تیزہواؤں کیساتھ بارش

لاہور میں تیز ہواؤں اور شدید آندھی کے بعد مون سون کی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ شہر کے متعدد علاقوں میں شدید بارش کی اطلاعات ہیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں طوفانی بارش نےدرجہ حرارت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کردی۔لاہور کے مختلف علاقوں فیروزپورروڈ،کوٹ لکھپت،چونگی امرسدھواورماڈل ٹاؤن،گلبرگ، وحدت کالونی،رحمان پورہ،اچھرہ،ہربنس پورہ،مال روڈپرشدید بارش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اور موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 3 سے 8 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔3 جولائی کو شام سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث3 جولائی شام سے 8 جولائی کے دوران ملک بھر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہوائوں؍آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز ؍موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 5 سے 8 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسی خیل، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال اوراوکاڑہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 7 اور 8 جولائی کے دوران سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، مٹھی، چھور، پڈعیدن، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، دادو، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواوں؍آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پرتیز ؍موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 4 سے 7 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور کے نشیبی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مری،گلیات،کشمیر، ۔گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے امور ترتیب دیں۔

julia rana solicitors london

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آندھی،جھکڑ ،گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ، بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply