عورت کو شوہر کے کام نہیں کرنے چاہیے کیونکہ ۔۔

اداکارہ و ماڈل متھیرا نےکا کہنا ہے کہ عورت کو شوہر کے کام نہیں کرنے چاہیے کیونکہ وہ اُس کی نوکرانی نہیں ہوتی۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چنیل کے پروگرام کے دوران کہی۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی رشتہ بدسلوکی پر مبنی ہے تو وہ رشتہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا اور کبھی نہ کبھی ٹوٹ ہی جائے گا کیونکہ رشتہ بچانے کی کوشش صرف ایک طرف سے کی جارہی ہوتی ہے۔‘

تفصیلات کے مطابق متھیرا نے ایک نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر اور ازدواجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔ اُنہوں نے گھریلو تشدد کے حوالے سے کہا کہ ’اگر کوئی آدمی آپ کو ایک بار مارے گا تو وہ آپ کو دوبارہ بھی مارے گا، وہ کبھی آپ کو مارنے سے نہیں رُکے گا کیونکہ یہ اُس کی عادت بن جائے گی اور ایسا مرد کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا۔‘

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ متھیرا نے اپنی ناکام شادی پر کُھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میں نے شادی کی تو میں اتنی دلیر تھی کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں گھریلو کاموں میں ایک عام گھریلو بیوی سے دس گنا زیادہ حصہ دوں گی۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ میں نوکرانی نہیں تھی، شوہر اپنا کام خود بھی کرسکتا ہے، بیوی اُس کی نوکرانی نہیں ہوتی ہے۔‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply