• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سری لنکااورتھائی لینڈ کے ” ہاتھیوں “کے درمیان تعلقات کشیدہ

سری لنکااورتھائی لینڈ کے ” ہاتھیوں “کے درمیان تعلقات کشیدہ

سری لنکااورتھائی لینڈ کے “” ہاتھی “”نے تعلقات کیسے خراب کئے؟بڑی وجہ سامنے آگئی۔

سری لنکا نے تھائی لینڈ کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہاتھی کو واپس بھیجنے کی تیاری کر لی۔سری لنکن حکومت کی جانب سے دو دہائیوں سے بدھا مندر میں رہنے والا ہاتھی اب تھائی لینڈ کو واپس کیا جا رہا ہے۔مندر میں ہاتھی کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بھی خراب ہو رہے تھے۔

julia rana solicitors

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے شاہی خاندان نے 2001 میں موتھو راجہ نامی ہاتھی بطور تحفہ سری لنکن حکومت کو دیا تھا جسے سری لنکن حکومت نے بعدازاں مذہبی رسومات کے لیے مندر کو دے دیا تھا۔جانوروں اور ماحولیات کی ایک تنظیم نے ہاتھی کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا تھا کہ اس کی ٹانگ کے زخم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس پر تھائی حکام نے پچھلے سال ہاتھی کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا اور طبی امداد کے لیے اسے واپس مانگا تھا۔مندر نے رضا مندی بھری تھی اور چڑیا گھر کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہاتھی کو ہوائی جہاز کے ذریعے واپس تھائی لینڈ بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply