عمر اکمل میچ فکسنگ پر بیان دے کر پھنس گئے

ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے دئیے گئے اپنے بیان سے مشکل میں پھنس گئے ہیں، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوکراپنے بیان پر پچھتاوے کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق عمراکمل بورڈ کے محکمہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم نے ان سے دو سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ناروے لیگ میں روانگی کی اجازت دے دی ہے جس کے لیے وہ منگل کو روانہ ہوں گے ۔

عمر اکمل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں بھی میچ فکسنگ کی آفر ہوئی ۔ جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان سے تفتیش کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آئی سی سی قوانین کے مطابق ہر کھلاڑی اس بات کا پابند ہے کہ اگر فکسنگ کی پیشکش ہو تو فوری طور پر حکام کو آگاہ کرے ۔ پی سی بی نے بکی کی آفرکو تاخیر سے بتانے پر فاسٹ بولر محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی لگائی تھی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply