• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بائیڈن کے پارٹی ارکاننے مودی کی تقریرکا بائیکاٹ کیوں کیا؟

بائیڈن کے پارٹی ارکاننے مودی کی تقریرکا بائیکاٹ کیوں کیا؟

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کا جوبائیڈن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے 6 ارکان نے بائیکاٹ کردیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے 6 ارکان نے بھارتی وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کے 6 ارکان نے ایک روز قبل ہی مودی کی تقریر کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی تاریخ ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، غیر جمہوری اقدامات، مذہبی اقلیتوں کو ہدف بنانے اور آزادی صحافت پر پابندی میں ملوث رہی ہے اور یہ سب ناقابل قبول ہے۔

مودی کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے والوں میں مشی گن کی مسلم رکن کانگریس رشیدہ طلیب، منی سوٹا کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر، میزوری کی رکن کانگریس کُوری بش، پنسلوینیا کی رکن کانگریس سمرلی، نیویارک کی رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کارٹز اور نیویارک ہی کے رکن کانگریس جمال باؤمین شامل تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کانگریس کی رکن کارٹز کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کانگریس کی جانب سے انتہائی احترام کی علامت ہوتا ہے لیکن انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے والوں کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply