موٹروے مبینہ زیادتی، خاتون نے اپنا بیان بدل لیا

2روز قبل سیالکوٹ لاہور موٹروے پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں متاثرہ خاتون نے بیان بدل لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے الزام پر موٹروے پولیس افسر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے اور خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان دے دیا جس میں اس نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نےمجسٹریٹ کے سامنے کہا کہ ’میرے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوا یہ جھوٹا مقدمہ ہے۔‘

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply