• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اماراتی خلا باز نے خلا سے بپر جوائے کی ویڈیو شیئر کر دی

اماراتی خلا باز نے خلا سے بپر جوائے کی ویڈیو شیئر کر دی

متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے سمندری طوفان بپر جوائے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

 اماراتی خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔13 جون کو سلطان النیادی نے بحیرہ عرب کے اس طوفان کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔

یہ طوفان ممکنہ طور 15 مئی کو پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

اماراتی خلا باز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس ایس نے انہیں متعدد قدرتی مظاہر کا منفرد نظارہ کرنے کا موقع فراہم کیا جس سے زمین پر موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین کو مدد مل سکے گی۔

آئی ایس ایس میں موجود افراد کو اکثر موسمی حالات کی ویڈیوز بنانے کا کہا جاتا ہے تاکہ ماہر موسمیات حالات کو زیادہ بہتر طریقے سے مانیٹر کر سکیں۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 410کلومیٹر اور ٹھٹہ کے جنوب سے 400کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق میں انتہائی شدید سمندری طوفان ساحلی علاقوں سے مزیدقریب آگیا ہے، طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 150 سے 160کلو میٹرفی گھنٹہ ہے، جبکہ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کے جھکڑ 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھورہے ہیں۔

julia rana solicitors london

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے مرکز کے اطراف سمندر میں شدید طغیانی ہے اور مرکز کے گرد لہریں 30 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں، جبکہ سازگار ماحول سسٹم کو کو شدت برقرار رکھنے میں مدد کررہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply