راکھی ساونت کا عمرہ ادائیگی کیلئے جانے کا اعلان

بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں عمرے کا ویزہ مل گیا ہے اور اب وہ جلد ہی عمرے پر جائیں گی۔

بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کاکہنا تھا کہ مجھ سے میڈیا اور دوست احباب سب پوچھ رہے تھے کہ میں عمرہ پر کب جارہی ہوں تو سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کام ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں کلمہ پڑھتے دیکھا گیا جب کہ اداکارہ نے بھی اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا، پھر انہوں نے اپنے دوست عادل درانی سے شادی کی تھی تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

بعد ازاں ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت نے بتایا تھا کہ میرے خالد ماموں ممبئی کی مقامی مسجد سے حلف نامہ تیار کروا رہے ہیں تاکہ میں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا سکوں۔

Advertisements
julia rana solicitors

راکھی کا مزید کہنا تھاکہ میں نے اسلام قبول کیا ہے اور میں مسلمان ہوں، رمضان میں باقاعدگی سے روزے رکھنے اور نماز کی پابندی کروں گی، میں اب بھی 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply