اگلے سال ترقیاتی بجٹ کا جحم800ارب ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے سال وفاقی ترقیاتی بجٹ کا جحم800 ارب ہوگا، 2018 میں حکومت چھوڑی توترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، خزانہ خالی ہونےکےباعث پی ایس ڈی پی ترتیب دینامشکل کام تھا،آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت تمام صوبوں اور وزارتوں کی سفارشات کا جائزہ لیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئیں، گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورٹ اینڈ شپنگ اور گوادر کے منصوبے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیم کی تعمیر اور اعلیٰ تعلیم ہماری ترجیح ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انفارمیشن اور سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے انوویشن فنڈ کے نام سے خطیر رقم رکھی جائے گی، حکومت نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ فراہم کرے گی، سائبر سیکیورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور نوجوانوں کے تربیتی پروگرام ترقیاتی بجٹ میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں نوجوانوں کیلئے بہت کچھ رکھا ہے،ہر طالب علم آسان قسطوں پر لیپ ٹاپ خرید سکے گا ، چاہتے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ہر طالب علم کے پاس لیپ ٹاپ ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مزید کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بجٹ میں شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply