پنجاب میں تیز ہواؤں کےساتھ بارشوں کی پیشنگوئی

: شہر قائد میں آج بھی موسم گرم رہے گا، پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں برسیں گی، بلوچستان میں بارشوں سے مرچ اور ٹماٹر کی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، آج گرمی اور حبس کی شدت کل سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

شہر میں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فی صد ہے، کراچی میں دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، راجن پور، خان پور، ہارون آباد، فورٹ عباس میں تیز آندھی کے ساتھ بارش برسی، مظفر گڑھ، وہاڑی، ٹبہ سلطان پور، دنیا پور، اوچ شریف، حاصل پور میں بھی بادل برسے۔

بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر جانے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔بلوچستان کے ضلع کوہلو اور گرد و نواح میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، کپاس اور مرچ ٹماٹر کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply