کارکنوں کو ہمیشہ پُرامن احتجاج کی کال دی، عمران خان

عمران خان نے 22 مارچ کی ایک ریکارڈڈ ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ پر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہراشتعال انگیزی پر اپنے کارکنوں کو صرف پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔

پیغام میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے یہ 22 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں 18 تاریخ کو اپنے قتل کی کوشش کے بعد ریکارڈ کیا تھا۔

اپنی پارٹی کے کارکنوں سے مسلسل کہا ہے کہ جو بھی اشتعال انگیزی ہو انہیں صرف پرامن احتجاج کرنا چاہیے۔ انشاء اللہ جب بھی آزادانہ انکوائری ہوگی میں ثابت کروں گا کہ جن کے پاس بندوقیں تھیں اور جن لوگوں نے آگ لگائی انہیں مظاہرین میں پلانٹ کیا گیا تھا اور اس ویڈیو میں میں نے اس منصوبے کا راز فاش کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply